0
Friday 27 May 2022 00:48

حکومت نے بیرونی آقاؤں کی ایما پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا، عمران خان

حکومت نے بیرونی آقاؤں کی ایما پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے پر عمران خان کا ردعمل آ گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بیرونی آقاؤں کی ایما پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ عوام نے امپورٹڈ حکومت کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کردی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بیس فیصد اضافہ کیا گیا۔ ملکی تاریخ میں یہ ایک دفعہ میں ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ بے حس اور نااہل حکومت نے روس سے تیس فیصد سستا تیل خریدنے کے ہمارے معاہدے پر عمل نہیں کیا۔ اس کے برعکس امریکا کا اسٹریجک اتحادی بھارت، روس سے سستا تیل خرید کر قیمتوں میں پچیس روپے فی لیٹر کمی کرچکا ہے۔ اب مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 996267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش