QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

27 May 2022 08:45

رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا عزم کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے بلوچستان میں آگ بجھانے کے لیے طیارہ بھجوانے پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کشمیر کاز کے لیے ایران کی حمایت کو سراہا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کے بےپناہ مواقع موجود ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 996306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996306/بلاول-بھٹو-کی-ایرانی-وزیر-خارجہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org