QR CodeQR Code

پرویز الٰہی کی ارکان پنجاب اسمبلی کی گرفتاریوں کی مذمت

27 May 2022 08:51

انہوں نے کہا کہ حکمران چند دن کے مہمان ہیں، غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہو گا، بیوروکریسی جان لے قانون سے تجاوز کیا تو آپ بھی جوابدہ ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے میاں اسلم اقبال اور دیگر ارکان صوبائی اسمبلی کی گرفتاریوں اور تشدد کی مذمت کی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حکم پر منتخب نمائندوں اور پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا، منتخب نمائندوں کی گرفتاری کا معاملہ ایوان میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران چند دن کے مہمان ہیں، غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہو گا، بیوروکریسی جان لے قانون سے تجاوز کیا تو آپ بھی جوابدہ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 996307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996307/پرویز-ال-ہی-کی-ارکان-پنجاب-اسمبلی-گرفتاریوں-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org