0
Friday 27 May 2022 09:27

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر کتنی سبسڈی کم کی؟

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر کتنی سبسڈی کم کی؟
اسلام ٹائمز۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبسڈی میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر سبسسڈی 47 روپے 2 پیسے تھی جو کم ہونے کے بعد17 روپے 2 پیسے رہ گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈیزل پر سبسڈی 86 روپے 71 پیسے فی لیٹر تھی جو اب 56 روپے 71 پیسے رہ گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 21 روپے 83 پیسے رہ گئی ہے۔اس کے علاوہ حکومت لائٹ ڈیزل آئل پر 67 روپے 84 پیسے فی لیٹر سبسڈی دے رہی تھی جو اب کم ہو کر 37 روپے 84 پیسے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا جس کا اعلان رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 996315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش