QR CodeQR Code

چین اور روس نے شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کی امریکی قرار داد ویٹو کر دی

27 May 2022 11:14

امریکی قرارداد میں شمالی کوریا کو تیل فروخت کرنے پر پابندی کی تجویز دی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل میں شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی امریکی قرارداد چین اور روس نے ویٹو کر دی۔ امریکی قرارداد میں شمالی کوریا کو تیل فروخت کرنے پر پابندی کی تجویز دی گئی تھی۔ امریکا نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے باعث شمالی کوریا کو سزا دینے کا خواہاں تھا۔ یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں جاپان اور جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا غیر قانونی تجربہ کیا ہے، اس سے قبل آخری مرتبہ شمالی کوریا نے 2017ء میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 996322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996322/چین-اور-روس-نے-شمالی-کوریا-پر-مزید-پابندیوں-کی-امریکی-قرار-ویٹو-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org