QR CodeQR Code

مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کیساتھ مزید 15 مدارس نے الحاق کر لیا

مزید موصول ہونیوالی درجنوں درخواستوں پر غور جاری ہے، ترجمان مجمع المدارس

27 May 2022 11:47

صدر مجمع المدارس علامہ سید جواد نقوی کی منظوری کے بعد 15 نئے اداروں کو مجمع المدارس کیساتھ الحاق کی سند جاری کر دی گئی ہے۔ نئے ملحق ہونیوالے اداروں کا تعلق  آزاد کشمیر، راولپنڈی، گلگت، جنوبی پنجاب اور ضلع سرگودھا سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے دینی مدارس کا مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ کے ساتھ الحاق کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر مجمع المدارس علامہ سید جواد نقوی کی منظوری کے بعد 15 نئے اداروں کو مجمع المدارس کیساتھ الحاق کی سند جاری کر دی گئی ہے۔ نئے ملحق ہونیوالے اداروں کا تعلق  آزاد کشمیر، راولپنڈی، گلگت، جنوبی پنجاب اور ضلع سرگودھا سے ہے جن میں التبیان مرکز تعلیم القرآن، اسلام آباد، مدرسہ ھدی للناس مظفرآباد آزاد کشمیر، جامعہ فاطمۃ الزھراء بھیرہ، مدرسہ زینبیہ گلگت، ابواب العلم و الفن قرآن سینٹر مظفر گڑھ، قرآن البلاغ فاؤنڈیشن راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں۔ ان کے علاوہ خیبرپختونخوا، مظفرگڑھ، قصور اور ڈیرہ اسماعیل خان سے متعدد درخواستیں ابھی جانج پڑتال و تصدیقی مراحل میں ہیں جن کے نتائج  کا اعلان بعدازاں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 996323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996323/مجمع-المدارس-تعلیم-الکتاب-والحکمہ-کیساتھ-مزید-15-مدارس-نے-الحاق-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org