0
Friday 27 May 2022 14:30

پٹرول کے بعد یوٹیلیٹی اسٹور زپر آٹا بھی مہنگا ہوگیا

پٹرول کے بعد یوٹیلیٹی اسٹور زپر آٹا بھی مہنگا ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت نےپٹرول کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹا مہنگا ہوگیا۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر 980 روپے ہوگئی۔ آٹے کے 10 کلو کے تھیلے کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے بڑھ کر 490 روپے ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 996332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش