0
Friday 27 May 2022 22:23

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بہت بڑا ظلم ہے، جلال محمود شاہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بہت بڑا ظلم ہے، جلال محمود شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ نے پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بہت بڑا ظلم ہے، پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے سے عوام مہنگائی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس سے اشیائے خورونوش، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں اور کم آمدنی والے طبقوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، مہنگائی کی مار جھیل رہے غریب عوام پر حکومت آئے دن مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔ ایس یو پی میڈیا ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی معیشت کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزاد نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے معاشی حالات مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں، دنیا کے کئی ممالک خارجہ پالیسی آزاد نہ ہونے کی وجہ سے معاشی تباہی کا سبب بنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہوگی تب تک معیشت میں بہتری نہیں آسکتی اور عوام غلامی کی چکی میں پستے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران حکومت کو طول دینے کے لئے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، معیشت کی مضبوطی کے نام نہاد دعوے کرنے والی نا اہل حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، حکومت اپنی نااہلی کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے، گیس بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے پہلے ہی عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو بچانے کے لئے ضروری ہے کہ فوری طور ملک کی آزاد خارجہ پالیسی جوڑی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کی پریشانی کو محسوس کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 996392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش