2
0
Friday 27 May 2022 22:50

اسرائیل سے تعلقات جرم، خلاف ورزی پر سزائے موت، عراقی پارلیمنٹ میں قانون منظور

اسرائیل سے تعلقات جرم، خلاف ورزی پر سزائے موت، عراقی پارلیمنٹ میں قانون منظور
اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو جرم قرار دے دیا ہے، خلاف ورزی کرنے پر سزائے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے۔ گزشتہ روز عراق کی پارلیمان میں ایک قانون کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا جرم ہوگا۔ 329 ارکان پارلیمنٹ میں سے 275 نے اس قانون کے حق میں ووٹ دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ قانون عراقی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ عراق کی پارلیمنٹ اب تک کسی دوسرے معاملے پر قانون سازی نہیں کرسکی۔

پچھلے سال اکتوبر میں منعقدہ انتخابات میں مقتدیٰ الصدر نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں لیکن حکومت کی تشکیل اور ملک کے صدر کا انتخاب اب تک نہیں ہوسکا۔ عراق نے کبھی بھی اسرائیل کو علیحدہ ریاست تسلیم نہیں کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ پارلیمنٹ سے فیصلہ آنے کے بعد سیکڑوں افراد بغداد کے تحریر اسکوائر پہنچے اور جشن مناتے ہوئے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ مقتدی الصدر نے بھی ٹوئٹ کرکے اپنے پیروکاروں کو شکرانے کے نوافل پڑھنے اور جشن منانے کی ہدایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 996398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

قمرالزمان
Pakistan
مسلمان ممالک کا یہی کردار ہونا چاہیئے۔
Wasim akhtar
Pakistan
Allah tamam islami mumalic ko aaisa karny ki toufiq ata farmaey
ہماری پیشکش