QR CodeQR Code

یاسین ملک کو دی جانیوالی سزا ظلم پر مبنی ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

27 May 2022 23:33

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کو بھارت کی کٹھ پتلی عدالتوں کیجانب سے دی جانیوالی سزا کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کشمیری حریت پسند رہنماء یاسین ملک کو دی جانے والی سزا کو ظلم پر مبنی قرار دیا ہے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے جاری کردہ ایک بیان میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کو بھارت کی کٹھ پتلی عدالتوں کی جانب سے دی جانے والی سزا کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عدالتی فیصلہ ظالمانہ و جابرانہ ہے، کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، جسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حل ہونا ہے، یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے۔


خبر کا کوڈ: 996407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996407/یاسین-ملک-کو-دی-جانیوالی-سزا-ظلم-پر-مبنی-ہے-علامہ-شبیر-حسن-میثمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org