QR CodeQR Code

ڈی سیٹ کا معاملہ، ترین گروپ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

27 May 2022 23:41

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ترین گروپ کے اراکین کی ملاقات ہوئی، جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے اراکین پنجاب اسمبلی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور ترین گروپ نے الیکشن کمیشن کے اراکین کو نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ترین گروپ کے اراکین کی ملاقات ہوئی، جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے اراکین پنجاب اسمبلی موجود تھے۔ ملاقات میں حمزہ شہباز اور ترین گروپ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر غور کیا۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ میں ملاقات ہوئی، جس میں نااہل ہونے والے اراکین کے مستقبل کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ترین گروپ نے حمزہ شہباز شریف سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔ ترین گروپ کے رکن اسمبلی فیصل حیات جبوانہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ یکطرفہ تھا جبکہ سپریم کورٹ کی رائے اس سے یکسر مختلف تھی۔ انہوں نے کہا کہ ترین گروپ کے بیشتر اراکین آزاد حیثت سے الیکشن جیت کر ایوان آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 996408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996408/ڈی-سیٹ-کا-معاملہ-ترین-گروپ-فیصلہ-سپریم-کورٹ-میں-چیلنج-کرنے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org