0
Friday 27 May 2022 23:43

حکومت سودی معیشت کیخلاف عدالتی فیصلے پر اپیل کرنے کیبجائے عملدرآمد کرنے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے، مفتی تقی عثمانی

حکومت سودی معیشت کیخلاف عدالتی فیصلے پر اپیل کرنے کیبجائے عملدرآمد کرنے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے، مفتی تقی عثمانی
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو کی قیادت میں ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی سے دارالعلوم کراچی میں ملاقات کی اور وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے سود کے خلاف ہونے والے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ یہ فیصلہ شرعی عدالت کے گذشتہ فیصلے اور سپریم کورٹ کی شریعت اپیلٹ بینچ کے فیصلے کا تسلسل ہے، ان فیصلوں میں جج حضرات نے غیر سودی معیشت و بینکاری کیلئے تفصیلی فیصلے دیئے ہیں، موجودہ فیصلے میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ بینکاری کے دائرے میں غیر سودی بنکوں کا قیام اور بعض بنکوں کی طرف سے غیر سودی ونڈوز و برانچز کھولنے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ غیر سودی بنکاری قابل عمل ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ حکومت کو اس فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کی بجائے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے شریعت، بینکاری اور معیشت کے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دینا چاہئے، تاکہ وہ اس فیصلے کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے راہ ہموار کر سکیں۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کا سود کیخلاف فیصلہ پاکستان کے عوام کی ترجمانی کرتا ہے اور ہر پاکستانی اس فیصلے پر خوش ہے ،عوام کی خواہش ہے کہ اس کے الفاظ اور روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے، حکومت اپیل نہ کرنے کا فوری اعلان کرے۔ اس موقع پر دارالعلوم کراچی کے مفتی محمد زبیر، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے رہنماء محمد حسین محنتی، سید عقیل انجم قادری، مولانا عبدالوحید و دیگر بھی ساتھ موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 996409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش