QR CodeQR Code

کراچی، گرفتار ملزم تھانے سے پولیس کا اسلحہ لے اڑا

27 May 2022 23:50

تھانے میں ڈیوٹی افسر نے ملزم بہار علی کو اسلحہ سیکشن میں بٹھا دیا، جس کے کچھ دیر بعد ہی ملزم دو سرکاری پستول لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس کا اسلحہ ملزم تھانے سے چوری کرکے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے تھانہ سعید آباد میں ون فائیو کی جانب سے ملزم بہار علی کو گرفتار کرکے تھانے لایا گیا تھا، اس دوران ملزم اسلحہ چرا کر فرار ہوگیا، جسے بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔ تھانے میں ڈیوٹی افسر نے ملزم بہار علی کو اسلحہ سیکشن میں بٹھا دیا، جس کے کچھ دیر بعد ہی ملزم دو سرکاری پستول لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ڈیوٹی افسر کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 996410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996410/کراچی-گرفتار-ملزم-تھانے-سے-پولیس-کا-اسلحہ-لے-اڑا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org