QR CodeQR Code

پاراچنار، سرکاری سکول کے کلاس فور ملازم کا ٹیچرز پر حملہ، دو زخمی

28 May 2022 23:49

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعے کے بعد سکول ملازم کو گرفتار کرلیا تاہم بعد ازاں اسے دوبارہ رہا کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ویلی ٹیچرز اور سکولز آفیسرز نے کہا ہے کہ سرکاری سکول کے کلاس فور ملازم کی جانب سے سکول ٹیچر پر حملہ کیا گیا جس میں سکول کے دو ٹیچرز زخمی ہوگئے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکولز آفیسرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر مرجان علی، کرم ویلی ٹیچرز کے صدر عابد علی، جنرل سیکرٹری علی گوہر، سید صابر حسین، افتخار حسین، عابد حسین اور شاہد علی نے کہا کہ گورنمنٹ مڈل سکول ٹوپکی میں کلاس فور ملازم نے اپنے ہی سکول کے ٹیچرز پر حملہ کردیا، جس میں دو ٹیچرز زخمی ہوگئے۔ ٹیچر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعے کے بعد سکول ملازم کو گرفتار کرلیا تاہم بعد ازاں اسے دوبارہ رہا کردیا۔ رہنماؤں نے ملزم کی فوری گرفتاری اور نوکری سے برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ اگر ملزم فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا تو پیر کے روز سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

رہنماؤں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے کلاس فور ملازمین خود کو سرکاری سکولوں کے مالک سمجھتے ہیں اور بھرتی کے دوران فوت شدہ ملازمتوں کیلئے ذہنی کیفیت نہیں دیکھی جاتی، اس وجہ سے سرکاری سکولوں میں اس قسم کے واقعات سامنے آرہے ہیں سرکاری اداروں کو سرکاری اثاثے سمجھ کر اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 996433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996433/پاراچنار-سرکاری-سکول-کے-کلاس-فور-ملازم-کا-ٹیچرز-پر-حملہ-دو-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org