QR CodeQR Code

امریکی ڈرون طیارے کے ملبہ پر قبضے کیلئے پاک فوج اور طالبان میں جھڑپ

18 Sep 2011 21:57

اسلام ٹائمز:جاسوس طیارہ مار گرانے کے بعد طالبان ٹولیوں کی شکل میں ملبے پر پہنچے اور نعرے لگانے شروع کر دیے، تھوڑی دیر بعد پاک فوج کے جوان بھی پہنچ گئے، جھڑپ میں تین طالبان ہلاک اور پاک فوج کے دو جوان زخمی ہوگئے، فریقین کے دروان لڑائی جاری ہے


لاہور:اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں گرائے جانے والے امریکی جاسوس طیارے کے ملبہ پر قبضہ کیلئے طالبان اور پاک فوج مین جھڑپ کے دوران 3 طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ فوج کے دو جوان زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے خصوصی ذرائع کے مطابق طالبان نے ڈرون طیارے کو گرانے کا دعویٰ کیا تھا اور طیارہ گرنے کے بعد طالبان ایک جلوس کی شکل میں جائے وقوعہ پر پہنچے، شدید فائرنگ کی اور جہاز کے ملبہ کے گرد نعرے لگائے، تھوڑی دیر بعد پاک فوج کے جوان بھی ڈرون طیارے کے ملبہ کی تلاش میں وہاں پہنچ گئے، جس پر طالبان نے فوج پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ سے 3 طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ فوج کے دو جوان بھی زخمی ہوئے ہیں، ملبہ پر قبضہ کیلئے فریقین کے درمیان لڑائی تاحال جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 99645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/99645/امریکی-ڈرون-طیارے-کے-ملبہ-پر-قبضے-کیلئے-پاک-فوج-اور-طالبان-میں-جھڑپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org