0
Saturday 28 May 2022 09:45

بلوچستان کے لوگ منافقانہ گیم کو پوری طرح سمجھ چکے ہیں، جام کمال

بلوچستان کے لوگ منافقانہ گیم کو پوری طرح سمجھ چکے ہیں، جام کمال
اسلام ٹائمز۔ بی اے پی کے صدر و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایک بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل کے مطابق وہ قدوس بزنجو کے لانے کے گناہ میں شامل نہیں تھے، لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان کے مفادات اور انہیں بچانے میں پورے حصہ دار ہیں۔ بلوچستان کے لوگ اب اس منافقانہ گیم کو پوری طرح سمجھ چکے ہیں۔ اختر مینگل صاحب کی معلومات میں کچھ درستگی کر دیتا ہوں، میں نے بلوچستان میں تبدیلی کا مطالبہ ان سے نہیں بلکہ میاں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن اور آصف علی زرداری صاحب سے کیا تھا۔ یاد رہے کہ بی این پی کے رہنماء اختر مینگل نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم نے جام کمال سے بلوچستان حکومت کی تبدیلی سے متعلق کوئی وعدہ نہیں کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 996457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش