2
2
Saturday 28 May 2022 10:00

پاکستان چاہے تو 6 ماہ میں گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرسکتا ہے، رضا ناظری

پاکستان چاہے تو 6 ماہ میں گیس پائپ لائن  منصوبہ مکمل کرسکتا ہے، رضا ناظری
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہے تو چھ ماہ میں گیس پائپ لائن مکمل کرکے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرسکتا ہے۔ لاہور میں تاجر رہنماوں اور کاروباری شخصیات سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم مقامی کرنسی میں باہمی تجارت پانچ ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہے تو ایران توانائی کے شعبہ میں تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ میں لاہور چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ محمد رضا ناظری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، لہذا ان تعلقات کا عکس تجارتی حجم میں بھی نظر آنا چاہیئے۔
 
ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے کہا کہ اس وقت ایران اور پاکستان کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کی تجارت ہو رہی ہے، ہم اس تجارت کا حجم مزید بڑھا کر 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ محمد رضا ناظری کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک نے ڈالر کو خیر باد کہہ دیا ہے اور وہ مقامی کرنسی میں تجارت کر رہے ہیں، ہم پاکستان کیساتھ بھی تجارت بڑھا کر معیشت کو مضبوط کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان ایران کیساتھ تجارت کیلئے ادائیگیوں کا مناسب میکانزم بنا دے تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں، اسے باہمی تجارت کو خودبخود فروغ مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی کرنسی میں لین دین سے مقامی معیشت مضبوط ہوگی، وقت آگیا ہے کہ ڈالر سے جان چھڑوا لی جائے۔
خبر کا کوڈ : 996459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سید قمر عباس شاہ ڈاینگ پروسیسنگ مینیجر
پاکستان کی انڈسٹری مکمل تباہ ہوچکی ہے، مزید کتنا تباہ کرنا ہے ہمیں۔
محمد صغیر
Pakistan
کیا امپورٹڈ حکومت یہ کام کرسکے گی؟؟؟؟
ہماری پیشکش