0
Saturday 28 May 2022 11:04

ایٹمی دھماکوں کے وقت نوازشریف نے کسی کو دھمکیاں نہیں دی تھیں، شہباز شریف

ایٹمی دھماکوں کے وقت نوازشریف نے کسی کو دھمکیاں نہیں دی تھیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت نواز شریف نے کسی کو دھمکیاں نہیں دی تھیں اور نہ ہی بڑے ممالک کے سربراہوں سے تلخ لہجے میں بات کی تھی۔ لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے یوم تکبیر  کے موقع پر اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی صدر سے نواز شریف نے بڑے اچھے انداز میں بات کی تھی، انہوں نے کہا تھا آپ کے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کا بہت شکریہ۔ مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا ان شا اللّٰہ ہم زندہ رہیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا تھا مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب خاندان رو رہے ہیں، غریبوں کے پاس دوائی اور علاج کرانے کے پیسے نہیں ہیں، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے اور بیروزگاری بھی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 28 ارب روپے کے فنڈ سے پیکج کا آغاز کر رہے ہیں، غریب گھرانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 996472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش