0
Saturday 28 May 2022 11:22

پاکستان انتہائی ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، رانا ثناء اللّٰہ

پاکستان انتہائی ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، رانا ثناء اللّٰہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وقت نے ثابت کیا کہ پاکستان انتہائی ذمہ دارایٹمی قوت ہے۔ یوم تکبیر کے موقع پر ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ چوبیس سال قبل آج ہی کے دن ہم نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کیا کہ دلیر سیاسی قیادت ہی ملکی مفاد کیلئے دلیرادانہ فیصلے لیتی ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ الحمد اللّٰہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا، اسے معاشی طاقت بھی ہم ہی بنائیں گے۔ خیال رہے کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کر کے ایک خود مختار قوم ہونے کا اعلان کیا تھا اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 996475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش