QR CodeQR Code

یوم تکبیر ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے

28 May 2022 11:30

28 مئی 1998ء پاکستانی تاریخ کا وہ اہم ترین دن ہے جب پاکستان 5 ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 سال ہو گئے جس کے پیشِِ  نظر آج یوم تکبیر ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 28 مئی 1998ء پاکستانی تاریخ کا وہ اہم ترین دن ہے جب پاکستان 5 ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا تھا۔ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا تھا۔بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بننے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔


خبر کا کوڈ: 996476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996476/یوم-تکبیر-ملی-جوش-جذبہ-کے-ساتھ-منایا-جا-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org