0
Saturday 28 May 2022 22:36

بھارتی مسلمان اپنے ہی وطن میں اجنبی ہوگئے ہیں، محمود مدنی

بھارتی مسلمان اپنے ہی وطن میں اجنبی ہوگئے ہیں، محمود مدنی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ مسلمان نفرت کا جواب نفرت سے نہ دیں بلکہ محبت سے دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمان اپنے ہی وطن میں اجنبی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے، ہم اپنے عقیدے پر سمجھوتہ کریں گے اور نہ ہی ملک پر آنچ آنے دیں گے۔ گیان واپی مسجد تنازعہ اور مسلمانوں کے دیگر مسائل کے موضوع پر دیوبند میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سینکڑوں اسلامی اسکالرز اور سیاسی شخصیات موجود تھیں۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمود مدنی نے کہا کہ آج نفرت کے پجاری زیادہ نظر آرہے ہیں، اگر ہم ان کے لہجے میں جواب دینا شروع کر دیں تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں لیکن عقیدے کے ساتھ سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مولانا محمود مدنی نے کہا کہ جماعت مساجد کے بارے میں بات چیت کے بعد فیصلہ کرے گی۔ فیصلے کے بعد کوئی قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جگر جانتا ہے کہ ہماری مشکلات کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظلم برداشت کریں گے، دکھ سہیں گے، لیکن اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ مولانا محمود مدنی نے ملک میں نفرت پھیلانے والوں کو ملک کا دشمن اور غدار قرار دیا اور لوگوں کو نفرت کو محبت سے ختم کرنے کا پیغام بھی دیا۔ ملک میں حالیہ کچھ فرقہ وارانہ واقعات کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ملک میں نفرت کی دکانیں چلانے والے ملک کے دشمن ہیں، غدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کا جواب کبھی نفرت سے نہیں بلکہ محبت سے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 996541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش