0
Saturday 28 May 2022 23:29

پی ڈی ایم کیلئے حکومت کا تحفہ، گلگت بلتستان کیلئے گندم سبسڈی میں 50 فیصد کمی

پی ڈی ایم کیلئے حکومت کا تحفہ، گلگت بلتستان کیلئے گندم سبسڈی میں 50 فیصد کمی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے گندم کی سبسڈی پچاس فیصد کم کر دی۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے صوبائی سیکریٹری خزانہ کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فنانس ڈویژن نے گلگت بلتستان کے آئندہ مالی سال کیلئے غیر ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے جس کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے جی بی کو گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 45 ارب روپے دیئے جائیں گے جبکہ گندم پر سبسڈی کی مد میں 4 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس سے پہلے تحریک انصاف کی سابق وفاقی حکومت کے دور میں جی بی کیلئے سالانہ گندم سبسڈی کی مد میں 8 ارب روپے مختص کیے جاتے تھے۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے اس سبسڈی میں 4 ارب روپے کی کمی کر دی ہے۔ اس حساب سے گلگت بلتستان میں اب گندم کی فی بوری قیمت دگنی ہو جائے گی اور فی بوری 13 سو کی بجائے 26 سو روپے ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ستر کی دہائی میں جی بی کیلئے گندم پر سبسڈی دی تھی جو اب تک جاری ہے۔ وفاقی حکومت سالانہ آٹھ ارب روپے گندم پر سبسڈی کی مد میں جی بی کو فراہم کرتی ہے۔ سبسڈی کے نتیجے میں جی بی میں اس وقت گندم کی فی بوری قیمت تیرہ سو روپے ہے۔
خبر کا کوڈ : 996558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش