0
Saturday 28 May 2022 23:30

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں ہیلتھ سیکٹر پر اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں ہیلتھ سیکٹر پر اجلاس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہیلتھ سیکٹر پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سیکریٹری خزانہ، وزیراعلیٰ سندھ کے اسپیشل سیکریٹری ، سیکریٹری ورکس، سیکریٹری صحت اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی 96 اسکیمیں 11.2 بلین روپے کی لاگت سے جاری ہیں، 96 اسکیموں کیلئے 7.8 بلین روپے جاری کیلئے گئے ہیں اور 3.1 بلین روپے خرچ ہوئے ہیں، ہیلتھ سیکٹر کی 75 نئی اسکیموں کی لاگت 7 بلین روپے ہے، نئی اسکیموں کیلئے جب کہ 3.3 بلین روپے جاری ہوئے اور 1.17 بلین روپے خرچ ہوئے، اگر جاری اور نئی اسکیمیں دیکھی جائیں تو کل 171 اسکیمیں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ ان اسکیموں کیلئے 60 فیصد فنڈز جاری ہوئے ہیں اور 29 فیصد خرچ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری ورکس کو ہدایت کی کہ کام تیز ہونا چاہیئے، ورکس ڈپارٹمنٹ اپنے انجنیئرز کو چست کرے تاکہ عمارتوں کی تعمیر مکمل ہو۔ ورکس ڈپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ جون تک 10 اسکیمیں مکمل ہونگی، 36 اسکیمیں دسمبر تک مکمل ہوجائیں گی۔  سیکریٹری صحت نے بتایا کہ 10 اسکیموں کے پلاٹ کے اشوز ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پرنسپل سیکریٹری کو پلاٹس کے اشوز حل کروانے کر اسکیموں پر کام شروع کروانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ فنڈز کی یوٹیلائیزیشن میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور 20 فیصد جی ایس ٹی بھی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پی اینڈ ڈی اور فنانس ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ یہ مسئلہ حل کرکے کام تیز کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 996559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش