0
Saturday 28 May 2022 23:39

امامیہ آرگنائزیشن بلتستان کا اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے آگاہی واک کا اعلان

امامیہ آرگنائزیشن بلتستان کا اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے آگاہی واک کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان بلتستان نے اسلامی ثقافت، تہذیب و تمدن کو بیرونی یلغار سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی واک کے اہتمام کا اعلان کر دیا۔ واک میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے اور تمام اسلامی فرقوں کے علمائے کرام اور زعما واک کی قیادت کریں گے۔ پریس کلب سکردو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امامیہ آرگنائزیشن کے عہدیداروں اقبال ساجد، سید حیدر شاہ، اصغر جوادی اور دیگر نے کہا کہ بلتستان میں آنے والے سیاحوں کو ویلکم کریں گے، ہم کبھی بھی تنگ نظری کا مظاہرہ نہیں کریں گے تاہم انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاحوں کیلئے باقاعدہ ضابطہ اخلاق بنا کر دیں۔ ہم اسلامی تعلیمات اور اقدار سے متصادم کوئی سرگرمی قبول نہیں کریں گے۔ تمام مکاتب فکر کے لوگ اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے واک کریں گے۔ ہوٹلز مالکان بھی اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ بحثیت مسلمان ہم سب کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم اسلامی اقدار اور تہذیب و ثقافت کے تحفظ کے لئے یک زبان ہوں۔
خبر کا کوڈ : 996563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش