0
Sunday 29 May 2022 00:39

حکومت کو اسپیس نہیں دینا چاہتے، جدوجہد کریں گے، شاہ محمود قریشی

حکومت کو اسپیس نہیں دینا چاہتے، جدوجہد کریں گے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیاسی طور پر حکومت کو اسپیس نہیں دینا چاہتے، سیاسی جدوجہد کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ درست ہے کہ اہم تعیناتیوں میں اپوزیشن لیڈر کا کردار ہوتا ہے، پہلی بار دیکھا کہ اپوزیشن لیڈر تقریر کر رہا ہے اور حکومتی ارکان ڈیسک بجا رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ اسمبلی ایک ارینجمنٹ ہے جس سے کوئی توقع نہیں کی جاسکتی، کیا موجودہ ارینجمنٹ شفاف انتخابات اور اہم تعیناتیاں کرے گی، دیکھنا ہے کہ ہمارے پاس آپشنز کیا ہیں، موجودہ اپوزیشن لیڈر تو ایک مذاق ہے، مسلم لیگ (ن) سے راجہ ریاض کے تعلقات پوشیدہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تو اپنے من پسند نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، ضمنی انتخابات کرانے ہیں تو پورے ملک میں ضمنی انتخاب کرائیں، سلیکشن کی جا رہی ہے، دھاندلی کا منصوبہ ہے کہ مخصوص ضمنی انتخاب ہوں گے۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، ہم سسٹم کو چیلنج کر رہے ہیں، برابری کی سطح پر میدان ہمیں نہیں دیا جا رہا لیکن ہم پھر بھی لڑیں گے، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے خلاف تاحال کارروائی نہیں کی گئی، یوسف گیلانی کے بیٹے کی دھاندلی کی ویڈیوز پورے پاکستان نے دیکھیں۔
خبر کا کوڈ : 996575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش