QR CodeQR Code

قانون کرایہ داری کے نفاذ سے مالک اور کرایہ دار دونوں کے حقوق کا تحفظ ہوگا، میاں محمد اسلم

18 Sep 2011 23:29

اسلام ٹائمز:ایف ایٹ مر کز کی نو منتخب یونین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے اسلام آباد کے امیر کا کہنا تھا کہ قانون کرایہ داری کے نفاذ کا بل پارلیمینٹ سے پاس کروانے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو چا ہیے کہ تاجروں کے جائز مسائل حل کروا کر بےدخلیوں کو روکا جائے کمرشل ایریا کے کرایہ کی شرح مقرر کی جائے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے امیر میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے تاجر برادری کے ساتھ ملکر پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔ قانون کرایہ داری کے نفاذ کا بل پارلیمنٹ سے پاس کروانے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو چا ہیے کہ تاجروں کے جائز مسائل حل کروا کر  بےدخلیوں کو روکا جائے، کمرشل ایریا کے کرایہ کی شرح مقرر کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ قانون کرایہ داری کے نفاذ سے مالک اور کرایہ دار دونوں کے حقوق کا تحفظ ہوگا۔
تقریب سے ٹریڈنگ ایکشن کمیٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری کاشف چوہدری نے کہا حکومت کمرشل ایریاز کو مسلسل بجلی کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ ملکی معیشت کا پہیہ رواں رہ سکے اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، انہوں نے کہا منصفانہ قانون کرایہ داری کے لیے حکومتی وزراء و اپوزیشن ممبران نے متعدد وعدے کیے مگر تاحال مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے کہا کہ بڑ ے چیمبر کی طر ح چھوٹے تاجروں کے الگ چیمبر کا مطالبہ اصولی اور جائز ہے اور اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے مل کر اس مسئلے کو حل کروایا جائے گا۔ اس موقع پر ایف ایٹ مرکز کے نو منتخب صدر قمر عباسی، ذوالفقار عباسی، اسماعیل خان، ملک عارف، راجہ قادر، سعید چوہان، سعید سواتی اور سردار شکیل نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 99658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/99658/قانون-کرایہ-داری-کے-نفاذ-سے-مالک-اور-دار-دونوں-حقوق-کا-تحفظ-ہوگا-میاں-محمد-اسلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org