QR CodeQR Code

خانیوال کے قریب ٹریفک حادثہ، اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کے ڈائریکٹر بھائی سمیت جاں بحق، 6 افراد زخمی

18 Sep 2011 23:49

اسلام ٹائمز: جہانیاں روڈ پر آمنے سامنے سے آنے والی دو کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا جہاں تمام کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔


خانیوال:اسلام ٹائمز۔ خانیوال کے قریب ٹریفک حادثہ کے باعث اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ان کے سگے بھائی جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے، واقعہ اس وقت پیش آیا جب خانیوال جہانیاں روڈ پر آمنے سامنے سے آنے والی دو کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، المناک حادثہ میں ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اشتیاق احمد اور ان کے بیرون ملک سے آئے ہوئے بھائی الطاف موقع پر ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ دونوں گاڑیوں میں سوار دیگر چھ افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا جہاں پر تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، عینی شاہدین نے حادثہ کی وجہ تیز رفتاری بیان کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 99660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/99660/خانیوال-کے-قریب-ٹریفک-حادثہ-اسلامی-یونیورسٹی-بہاولپور-ڈائریکٹر-بھائی-سمیت-جاں-بحق-6-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org