0
Monday 19 Sep 2011 09:16

ہر سال پانی سمندر میں ضائع کیا جا رہا ہے ، آبی ذخائر کے لئے قومی سطح پر حکمت عملی طے ہونی چاہیے، گورنر پنجاب

ہر سال پانی سمندر میں ضائع کیا جا رہا ہے ، آبی ذخائر کے لئے قومی سطح پر حکمت عملی طے ہونی چاہیے، گورنر پنجاب
لاہور:اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کالا باغ ہو یا کوئی اور ڈیم پانی ذخیرہ کرنے کے لیے بڑے منصوبوں پر مشترکہ مفادات کونسل میں اتفاق رائے پیدا ہونا چاہیے۔ گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہر سال بے پناہ پانی سمندر میں ضائع کیا جا رہا ہے جبکہ دریاوں میں پانی نہ سمونے کی وجہ سے سیلاب آتے ہیں اس پر قومی سطح پر حکمت عملی طے ہونی چاہیے۔ پانی کے بڑے منصوبوں پر مرکز اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام سندھ کے سیلاب متاثرین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں بہت جلد دس کروڑ روپے کی امداد متاثرین کو بھجوائی جائے گی۔ گورنر نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے صوبائی حکومت نے مناسب اقدامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہو چکی ہے کابینہ اجلاس، قانون سازی اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹس انہیں بھجوائی جا رہی ہیں۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ پر عمل کرنے کا پابند ہے۔ کشمیر ی عوام کے حقوق بھارت کو دینا ہونگے۔ اسے چاہیے کہ غریبوں کا خیال کرے جو بارڈر کے دونوں اطراف رہتے ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کی تحریک کو نہیں روک سکتی۔
خبر کا کوڈ : 99664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش