0
Monday 17 Aug 2009 16:25

ہالبروک کی ترین سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

ہالبروک کی ترین سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کر کے دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزارت خزانہ میں رچرڈ ہالبروک کی شوکت ترین سے ملاقات میں امریکی محکمہ خارجہ اور سفارت خانہ کے حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان کیلئے امریکی امداد کے اقتصادی پیکیج، پاکستان اور آئی ایم ایف کے پروگرام اور پاکستان میں ریونیو وصولی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ میں ہونے والے ان مذاکرات میں امریکا کی طرف سے پاکستان کے لئے اعلان کردہ اقتصادی امدادی پیکیج کے خرچ کے طریقہ کار اور اس کے تحت منصوبوں کی ترجیحات پر بات چیت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 9972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش