0
Monday 17 Aug 2009 16:41

پاکستان پر ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کا بھارتی الزام

پاکستان پر ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کا بھارتی الزام
وزیرا عظم من موہن سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد بھارت میں دوبارہ دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے یہ بات داخلی سیکورٹی سے متعلق وزراء اعلیٰ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بھارتی وزیر اعظم نے الزام عائد کیا کہ رواں سال مقبوضہ کشمیر میں دراندازی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ دہشت گردوں نے دہشت گردی کا دائرہ مقبوضہ کشمیر سے پورے ملک تک بڑھا دیا ہے۔ من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ اس بات کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد بھارت میں نئے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیلئے زمین ہموار کرنے کیلئے شوپیاں، سوپور اور بارہ مولا جیسے غیر متعلقہ واقعات کو ایک ہی سلسلے کی کڑی بنانے کی کوششیں جا رہی ہیں تاکہ یہ تاثر پیدا کیا جاسکے کہ بھارت مخالف جذبات کیلئے حالات ہموار ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کے اشارے بھی ملے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 9973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش