0
Friday 3 Jun 2022 16:59

اسلام آباد انتظامیہ نے ہتھیار لے کر چلنے کے تمام اجازت نامے معطل کردیے

اسلام آباد انتظامیہ نے ہتھیار لے کر چلنے کے تمام اجازت نامے معطل کردیے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے ہتھیار لے کر چلنے کے تمام اجازت نامے معطل کردیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے ضلع مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسلحے کے لائسنس کے لیے جاری تمام اجازت نامے معطل کر دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ درست اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد (اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 سی آر پی سی نافذ نہ ہونے کی صورت میں) اسلحہ لائسنس میں ذکر کردہ ہتھیار اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔

دارالحکومت کی انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہتھیار رکھنے کا اجازت نامہ لائسنس لینے کے لیے ضروری ہے جو ضلعی مجسٹریٹ جاری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیار ساتھ لے جانے اجازت منسوخ ہونے کے بعد دارالحکومت میں کوئی بھی شخص نہ تو ہتھیار کی نمائش کرسکتا ہے اور نہ ہی اپنے ساتھ رکھ سکتا ہے۔ عہدیداروں نے مزید کہا کہ اسلحہ کا درست لائسنس رکھنے والے افراد لائسنس شدہ ہتھیار کے ساتھ نکل سکتے ہیں مگر وہ پابند ہوں گے کہ ہتھیار صرف گاڑی میں ہوگا، یہ اقدامات وفاقی دارالحکومت میں امن و مان کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ عہدیداروں کے مطابق یہ اقادم لوگوں میں تیزی سے بڑھتے ہوئے سیاسی عدم برداشت اور دارالحکومت میں تنازعات کے کچھ واقعات پیش آنے کے بعد کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ملک میں سیاسی صورتحال اور مہنگائی نے لوگوں میں ذہنی دباؤ کو بڑھا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 997498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش