1
0
Monday 19 Sep 2011 13:09

قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سنگین خلاف ورزیوں پر P.A کرم کو اسلام آباد طلب کرلیا

قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سنگین خلاف ورزیوں پر P.A کرم کو  اسلام آباد طلب کرلیا
پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ قائمہ کمیٹی برائےانسانی حقوق نےسنگین خلاف ورزیوں پر پولیٹیکل ایجنٹ کرم کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائےانسانی حقوق کے سربراہ نے ایک مراسلے کے ذریعے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں پر پولٹیکل ایجنٹ کرم شہاب علیشاہ کو 21 ستمبر کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی اے کرم سے پاراچنار پریس کلب کی حدود میں مقامی صحافیوں پر شدید تشدد، پاراچنار میں پرامن اور نہتے احتجاجی طلبہ پر ڈائرکیٹ فائرنگ اور اقدام قتل کے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ نیز گزشتہ پانچ سال سے پاراچنار کا محاصرہ اور ٹل پاراچنار روڈ کی مسلسل بندش، چھپری چیک پوسٹ پر مال گاڑیوں سے روزانہ کروڑوں روپے بھتہ لینے سمیت سرکاری کانوائے کے نام پر بچوں و خواتین سمیت عوام کو کھلے ٹرکوں میں جانوروں کی طرح بٹھا کر علی زئی تا ٹل صرف 20 کلومیٹر کے فاصلے پر فی مسافر پانچ سو سے ایک ہزار روپے تک کرایے کے نام پر پیسے بٹورنے جیسے سنگین الزامات کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ جبکہ ایسی اطلاعات بھی ملی ہیں کہ مذکورہ بھتہ پولٹیکل انتظامیہ اور طالبان کمانڈر فضل سعید آپس میں برابر تقسیم کرتے ہیں۔ نیز یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے مذکورہ مراسلے کی ایک ایک کاپی فاٹا سیکٹریٹ اور گورنر کو بھی برائے اطلاع بھیج دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 99802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
یہ ہے مسلسل جدوجہد کا نتیجہ، ابھی مزید کامیابیاں حاصل ہو سکتی ہیں، بس جدوجہد جاری رکھیں۔
آفرین ھو یوتھ آف پاراچنار اور پولیٹکل ونگ مجلس وحدت مسلمین کو
ہماری پیشکش