0
Monday 19 Sep 2011 15:53

نیٹو اجلاس،یورپی یونین کے رکن ممالک میں میزائل شکن دفاعی نظام کی تنصیب پر اتفاق

نیٹو اجلاس،یورپی یونین کے رکن ممالک میں میزائل شکن دفاعی نظام کی تنصیب پر اتفاق
لیسبن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ نیٹو ممالک یورپ اور امریکہ میں میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب پر رضامند ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ روس کو بھی جلد میزائل شیلڈ کی تنصیب کی پیشکش کی جائے گی۔ پرتگال میں نیٹو اجلاس کے دوران امریکی صدر باراک اوباما نے بتایا کہ تمام نیٹو ممالک نے خطرات سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے میزائل دفاعی نظام کی تنصیب پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ میزائل ڈیفنس شیلڈ کی تنصیب امریکہ اور یورپ کے رکن ممالک میں کی جائے گی۔ صدر اوباما نے کہا کہ روسی ہم منصب سے ملاقات میں وہ روس کو بھی میزائل دفاعی نظام کی پیشکش کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے ترکی میں خصوصی طور پر میزائل شکن نظام نصب کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جس پر علاقے کے ممالک شدید تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ افواج کے انخلا کے بعد بھی افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اتحادیوں کے ساتھ آج کے سیشن میں افغانستان سے متعلق دو مراحل میں پالیسی ترتیب دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 2011 سے 2014 کے دوران افواج کے انخلا جبکہ دوسرے مرحلے میں افغانستان کی تعمیر و ترقی کے لئے طویل مدتی تعلقات پر غور کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 99830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش