0
Monday 19 Sep 2011 18:17

گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث شہر کے تجارتی و رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر دس گھنٹے کر دیا گیا

گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث شہر کے تجارتی و رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر دس گھنٹے کر دیا گیا
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی میں مز ید کمی کے بعد کے ای ایس سی نے بجلی کے ممکنہ بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت سے مدد طلب کر لی ہےجبکہ ہفتہ وار تعطیل کے باوجود شہر میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ کے ای ا یس سی کے ترجمان کے مطابق سوئی سدرن نے کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی میں مزید کمی کر دی ہے جس سے شہر کے رہائشی اور تجارتی علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ناممکن ہو گئی ہے۔ صورتحال تبدیل نہ ہوئی تو شہر کے رہائشی اور کمرشل علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے اور صنعتی علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ دوسری جانب ہفتہ وار تعطیل کے باوجود شہر میں اضافی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ شہر کے بے شمار علاقوں میں بارش کے دوران پیدا ہونے والے فالٹس کی درستگی نہ ہونے اور درجنوں پی ایم ٹی کو ڈیفالٹر قرار دے کر بجلی منقطع کئے جانے کے باعث لاکھوں شہری کئی دنوں سے بجلی سے محروم ہیں۔
دوسری جانب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تجارتی اور رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر دس گھنٹے کر دیا ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث شہر کے تجارتی اور رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر دس گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے 180 ملین مکعب فٹ گیس مل رہی ہے اور اس کا پریشر بھی بہت کم ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کے ای ایس سی کو لوڈ شیڈنگ پر قابو رکھنے کے لئے 260 ملین مکعب فٹ گیس کی فراہمی ضروری ہے۔ کے ای ایس سی گیس کے پریشر میں کمی کے باعث 220 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا کورنگی پاور پلانٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 99849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش