0
Monday 19 Sep 2011 22:19

وزیراعظم کی طرف سے ڈینگی پر قومی کانفرنس بلانا درست نہیں تھا، رضا ربانی

وزیراعظم کی طرف سے ڈینگی پر قومی کانفرنس بلانا درست نہیں تھا، رضا ربانی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سينيٹ سے اظہار خيال کرتے ہوئے مياں رضا رباني کا کہنا تھا کہ سول بیورو کریسی جو مشورے دے رہی ہے وہ اٹھارویں تریم کی روح کے منافی ہے۔ بحث ميں حصہ ليتے ہوئے ايم کيو ايم کے رہنما طاہر مشہدي کا کہنا تھا کہ يہ وقت سياست کا نہيں سيلاب متاثرين کو اُن کا حق دينے کا ہے، جمیت علمائے اسلام کے خالد سومرو نے کہا کہ سيلاب سے گنا، کپاس اور سبزيوں کي فصليں مکمل طور پر تباہ ہوگئي ہيں، جس سے مہنگائي مزيد بڑھے گي۔ پيپلزپارٹي کي سعيدہ اقبال نے اظہار خيال کرتے ہوئے کہا کہ سيلاب متاثريں ميں ايک لاکھ بيس ہزار حاملہ خواتين ہيں، جن کے مسائل کے حل کے لئے سينيٹرز خواتين پر مشتمل کميٹي تشکیل دی جائے۔ اے اين پي کے حاجي عديل نے کہا کہ تباہي سر پر آنے پر ہي ہم حرکت ميں آتے ہيں، پوري قوم کا فرض بنتا ہے کہ متاثرين کي مدد کريں، قاف ليگ کے نعيم چھٹہ کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈيم بن جائے تو جنوبي پنجاب اور سندھ سيلاب سے محفوظ جائے گا، کالا باغ ڈيم پر اگر ماہرين اتفاق رائے کرليتے ہيں اسے بننا چاہيے، انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کے پراجیکٹ پر سیاست نہیں چمکانی چاہیے۔ 
قائد ايوان نئير حسين بخاري نے بحث کو سميٹتے ہوئے کہا کہ رواں سال بارشیں توقعات اور محکمہ موسمیات کي پیش گوئیوں سے بہت زیادہ ہوئیٕں اور معاملات انسانی کنٹرول میں نہیں رہے، سندھ ميں سيلاب سے فصليں اور انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرين کي بحالي کيلئے تمام وسائل بروکار لائے گی، نئير حسين کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث جی ڈی پی کی شرح نمو بہت کم ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرين سيلاب ميں پونے دو لاکھ ٹنٹ اور چھ لاکھ خوراک کے پیکٹس فراہم کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مدد کیلئے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم گیلانی نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے جس پر ابھی تک صرف ایران اور چین نے لبیک کہا ہے اور مدد کی ہے جبکہ دیگر ممالک کی مدد کا انتظار کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 99889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش