QR CodeQR Code

علی پور انتظامیہ کا انوکھا انصاف، شرپسندی سے متاثرہ اہل تشیع کیخلاف ہی کاروائی شروع کر دی

19 Sep 2011 23:54

اسلام ٹائمز:شرانگیزی پھلانے والی کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جبکہ ملت تشیع کے افراد پر مقدمات درج کئے جانے لگے، متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس فوری طور پر ایسے ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔


علی پور گھلواں:اسلام ٹائمز۔ ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور گھلواں کی انتظامیہ نے انصاف کا جنازہ نکالتے ہوئے شرانگیزی پھلانے والی کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے الٹا شرپسندی کا شکار ہونے والے ملت تشیع کے افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج شروع کر دیا ہے، گذشتہ روز جب کالعدم تنظیم کا دہشتگرد ملک اسحاق جلوس کی شکل میں علی پور آیا تو اس کے حامیوں نے نہتے اہل تشیع پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں سید عمران کاظمی، محسن کاظمی اور کامران سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے تھے، جس پر ملت تشیع کے افراد نے اپنے دفاع میں مخالفین سے اسلحہ چھین کر انہیں سبق سکھایا، جس کے بعد کل سے شہر کے حالات کشیدہ تھے اور کالعدم تنظیم کے کارکن مسلح گشت بھی کر رہے تھے، مگر آج علی پور گھلواں کی انتظامیہ نے شہر کی پرامن فضاء کو سبوتاژ کرنے والے دہشتگرد گروہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور الٹا اپنا دفاع کرنے والے اہل تشیع کیخلاف مقدمات درج کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، پولیس کے اس اقدام پر ملت تشیع کے افراد میں تشویش پائی جاتی ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے اور انصاف پر مبنی کاروائی کرے۔


خبر کا کوڈ: 99899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/99899/علی-پور-انتظامیہ-کا-انوکھا-انصاف-شرپسندی-سے-متاثرہ-اہل-تشیع-کیخلاف-ہی-کاروائی-شروع-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org