0
Monday 19 Sep 2011 23:58

ملتان میں ٹرین کا انجن فیل ہونے پر مسافروں کا احتجاج، ریلوے ٹریک کو بلاک کر دیا

ملتان میں ٹرین کا انجن فیل ہونے پر مسافروں کا احتجاج، ریلوے ٹریک کو بلاک کر دیا
ملتان:اسلام ٹائمز۔ ملتان میں پاکستان ایکسپریس ٹرین کا انجن فیل ہونے پر مشتعل مسافروں نے ریلوے ٹریک کو احتجاجاً بند کر دیا، 7 گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد متبادل انجن آنے پر ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا، ملتان سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کا انجن ملتان کے قصبہ شیر شاہ میں ریلوے اسٹیشن پر فیل ہو گیا، پانچ گھنٹوں بعد بھی ٹرین کا انجن تبدیل نہ ہونے پر مسافر مشتعل ہوگئے اور ریلوے ٹریک پر احتجاج شروع کر دیا، اس دوران کراچی سے ملتان آنے والی زکریا ایکسپریس کو بھی مشتعل مسافروں نے شیر شاہ اسٹیشن پر روک لیا، جس کے بعد اپ اور ڈاون ٹریک ٹرینوں کی آمدو رفت کے لئے بند ہو گئے، دونوں ٹریک چار گھنٹوں تک بند رہے، جس کے بعد پاکستان ایکسپریس کو متبادل انجن لگا کر منزل کی جانب روانہ کیا گیا، اس دوران پاکستان ایکسپریس سات گھنٹے اور زکریا ایکسپریس چار گھنٹوں تک اسٹیشن پر کھڑی رہیں۔
خبر کا کوڈ : 99905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش