0
Tuesday 20 Sep 2011 09:40

وزیراعلٰی پنجاب پاکستانی ڈاکٹروں کو پولیس کے ہاتھوں ذلیل اور سری لنکن ڈاکٹرز کو سر پر بٹھائے ہوئے ہیں، ڈاکٹر تنویر انور

وزیراعلٰی پنجاب پاکستانی ڈاکٹروں کو پولیس کے ہاتھوں ذلیل اور سری لنکن ڈاکٹرز کو سر پر بٹھائے ہوئے ہیں، ڈاکٹر تنویر انور
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے لاہور شہر میں بیک وقت سپرے کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب کو ڈینگی کے حوالے سے آگاہی نہیں۔ ڈینگی وائرس کا مسئلہ وہیں کا وہیں ہے، جیسے پہلے دن تھا۔ وزیراعلٰی اور ان کے وزراء تصویریں اتروانے اور میڈیا کوریج کے لئے اسپتالوں کا دورہ کرتے ہیں۔ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر تنویر انور نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ہر علاقہ میں ڈینگی کے تدارک کے لئے کمیٹیاں بنانے اور پورے لاہور میں بیک وقت سپرے کرنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی اپنے ملک کے قابل ڈاکٹروں کو پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ذلیل وخوار کروا رہے ہیں اور سری لنکن ڈاکٹرز کو سر پر بٹھا کر مہمان نوازی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا وزیراعلٰی پنجاب کو ڈینگی کے حوالے سے آگاہی نہیں، انتظامیہ کو بے جا اختیارات دے کر ڈاکٹروں کو ذلیل کروایا جا رہا ہے اور ڈینگی وائرس کا مسئلہ وہیں کاوہیں ہے، جیسے پہلے دن تھا۔
انکا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی اور ان کے وزراء تصویریں اتروانے اور میڈیا کوریج کے لئے اسپتالوں کا دورہ کرتے ہیں، انہیں مریضوں کی دیکھ بھال یا ڈینگی کے خاتمے سے کوئی سروکار نہیں۔ یہ صرف سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سی بی سی ٹیسٹ کو ڈینگی ٹیسٹ کا نام دے کر بلاوجہ پرائیویٹ لیبارٹریز سیل کر رہی ہے۔ پی ایم اے کے صدر نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈینگی ٹیسٹ کی زائد فیس کی وصولی کے الزامات کے تحت سیل کی گئی 187 لیبارٹریز کو فوری بحال کیا جائے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 90 روپے فی ٹیسٹ کے احکامات پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 99909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش