QR CodeQR Code

ایرانی سفیر ماشاء اللہ شاکری کی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات

20 Sep 2011 01:40

اسلام ٹائمز:ایرانی سفیر ماشاء اللہ شاکری نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ایران سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایران کے سفیر ماشاء اللہ شاکری نے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسبی کے امور اور پاک ایران بارڈر پر سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں وزیر اعظم گیلانی کے حالیہ دورہ ایران پر بات چیت کی گئی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط، مستحکم اور پائیدار بنایا جائے گا، وزیر داخلہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کو سیلاب متاثرین کیلئے دی جانے والی امداد پر شکریا ادا کیا۔ ایرانی سفیر ماشاء اللہ شاکری نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ ایران سندھ میں حالیہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گا اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات قدیمی، تاریخی اور ثقافتی ہیں جنہیں مستقبل میں مزید فروغ دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 99930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/99930/ایرانی-سفیر-ماشاء-اللہ-شاکری-کی-وزیر-داخلہ-رحمان-ملک-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org