QR CodeQR Code

اقوام متحدہ قوموں کے حقیقی مطالبات پر توجہ دے، احمدی نژاد

20 Sep 2011 10:20

اسلام ٹائمز: صدر اسلامی جمہوریہ ایران جو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک پنچے ہیں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ قوموں کے حقیقی مطالبات پر توجہ دے۔


اسلام ٹائمز- ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب محمود احمدی نژاد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 66 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے آج صبح نیویارک پہنچے۔ انہوں نے جان اف کینڈی ائرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ قوموں کی عزت، احترام، تشخص اور مفادات کی حفاظت کرے۔
جناب محمود احمدی نژاد نے کہا کہ اقوام متحدہ پر اس وقت دوسری جنگ عظیم کے چند فاتح ممالک کا قبضہ ہے اور دوسرے ممالک کو اس بین الاقوامی ادارے میں آمدورفت کیلئے امریکہ کا ویزا لینا پڑتا ہے جبکہ امریکہ بھی باقی ممالک کی طرح اقوام متحدہ کا رکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امکان فراہم کرنے کی ضرورت ہے کہ دنیا کی تمام حکومتیں مکمل آزادی کے ساتھ اقوام متحدہ میں آمدورفت انجام دے سکیں اور اپنے عوام کے مطالبات کو مطرح کر سکیں۔
ایرانی صدر اپنے 5 روزہ دورے کے دوران جنرل اسمبلی میں خطاب، امریکہ میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ ملاقات اور امریکی یونیورسٹیوں کے اساتید اور طلبا سے ملاقات انجام دیں گے۔ اس دوران وہ مختلف نیوز چینلز کے ساتھ انٹرویو بھی انجام دیں گے۔ جناب محمود احمدی نژاد جمعرات کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں اہم عالمی ایشوز پر اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف بیان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 99961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/99961/اقوام-متحدہ-قوموں-کے-حقیقی-مطالبات-پر-توجہ-دے-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org