0
Tuesday 20 Sep 2011 11:08

دہشتگرد گروپ پاک، افغان اور امریکی مفادات کیخلاف ہیں،حنا ربانی، پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی، ہیلری

دہشتگرد گروپ پاک، افغان اور امریکی مفادات کیخلاف ہیں،حنا ربانی، پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی، ہیلری
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جو کچھ کر رہا ہے وہ اپنے مفاد میں کر رہا ہے۔ نیویارک میں برطانیہ، فرانس اور اٹلی کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کے بعد حنا ربانی کھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں جاری مصالحت کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان ہمسایہ ملک کے حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں پیچیدگیوں کو سمجھنا ہو گا، اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جو کچھ بھی کر رہا ہے اپنے مفاد کے لیے کر رہا ہے۔
حنا ربانی کھر  نے ہلیری کلنٹن کے ساتھ ملاقات کے بارے میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ بند کمرے میں کھل کر ہر پہلو پر بات ہوئی اور ملاقات بہت مفید رہی۔ ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اٹلی سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ نے متاثرین سیلاب کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشتگردی میں تعاون اہم پہلو ہے، امریکہ کے ساتھ انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون کو فروغ دیں گے، دہشتگرد گروپ جہاں کہیں بھی ہیں وہ پاک افغان اور امریکی مفاد کے خلاف ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں مصالحت کے عمل کی حمایت کرتا ہے اور دہشتگردی جہاں بھی ہے پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے۔ نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے مفاد میں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہلیری کلنٹن سے ملاقات بہت مفید رہی ہے، جس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ افغانستان میں جاری مصالحت کی حمایت کرتے ہیں اور ہمسایہ ملک کی حیثیت سے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں پیچیدگیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان کو کارروائیاں کرنی ہوں گی۔ پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر سے ملا قات کے بعد بات چیت کے دوران امریکی رزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہمیت کے حامل ہیں۔
کسی بھی جگہ دہشت گردی کی مذمت کرتےہیں:حنا ربانی کھر
Last Updated On 20 September,2011 About 3 hours ago

خبر کا کوڈ : 99971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش