0
Tuesday 20 Sep 2011 11:57

خطے میں اسلامی بیداری کی تحریک کے خلاف سعودی عرب کی خفیہ جنگ

خطے میں اسلامی بیداری کی تحریک کے خلاف سعودی عرب کی خفیہ جنگ
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق سعودی عرب کی معروف خاتون تجزیہ نگار اور مصنف مضاوی الرشید نے القدس العربی میں شائع کئے گئے اپنے مقالے میں تاکید کی ہے کہ سعودی عرب نے خطے میں رونما ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریک کے خلاف خفیہ جنگ کا آغاز کر رکھا ہے جسکی وجہ سے وہ اسرائیل کی طرح عرب ممالک کے انقلابی جوانوں کی نفرت کا شکار ہو چکا ہے۔
مضاوی الرشید نے لکھا کہ عرب ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے بگڑتے ہوئے تعلقات ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت آل سعود روز بروز انزوا کا شکار ہوتی جائے گی، عرب ممالک میں رونما ہونے والی انقلابی تحریکوں کے خلاف سعودی عرب کی خفیہ سازشیں خود اسکے اپنے کمزور ہو جانے کا باعث بنی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ کاش سعودی عرب اپنے اثر و رسوخ کو آمر حکمرانوں کے ساتھ خاندانی تعلقات مضبوط کرنے کی بجائے خطے میں رونما ہونے والی جمہوریت خواہ تحریکوں کی حمایت کیلئے استعمال کرتا۔
مضاوی الرشید نے تاکید کی کہ خطے میں انقلابی تحریکوں کی کامیابی کے بعد سعودی عرب اور مصر کا اتحاد ٹوٹ چکا ہے جو عرب ممالک کی خارجہ سیاست میں انتہائی اہم کردار کا حامل تھا۔ انہوں نے لکھا کہ سعودی حکومت عرب دنیا اور خطے میں کمزور ہو جائے گی اور تیل کے ذخائر بھی عرب اقوام خاص طور پر ملت فلسطین کا اعتماد حاصل کرنے میں اسکی کوئی مدد نہیں کر سکیں گے۔
سعودی تجزیہ نگار نے اپنے مقالے میں لکھا کہ سعودی حکومت جب تک صرف اپنی اور خاندان آل سعود کی نمائندگی کرتی رہے گی درپیش خطرات کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ مضاوی الرشید نے تاکید کی کہ آزادی اور خودمختاری کے حصول کیلئے قوموں کے ارادے ہی حکام کی جانب سے آزاد فیصلوں کے اتخاذ کا زمینہ فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ صرف وہ حکومتیں امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتی ہیں جو اپنی قوموں کی حقیقی نمائندگی کرتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 99984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش