QR CodeQR Code

آئی ایس او کراچی کے تحت عارف کامل مولانا آغا جعفر نقویؒ کی مجلس برسی کی ویڈیو رپورٹ

21 Jun 2022 22:03

اسلام ٹائمز: مجلس برسی کے موقع پر علامہ سید صادق رضا تقوی، علامہ علی نقی ہاشمی، جناب مصطفیٰ حیدر اور جناب غلام حسین نے خطاب کیا۔ نشست میں آغا جعفر نقویؒ کے شاگردان سمیت شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔


رپورٹ: سید ظفر حیدر

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام معلم اخلاق و عرفان، عارف کامل حضرت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید آغا جعفر نقویؒ کی برسی کے موقع پر امام بارگاہ مدینۃ العلم گلشن اقبال کراچی میں خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ سید صادق رضا تقوی، علامہ علی نقی ہاشمی، جناب مصطفیٰ حیدر اور جناب غلام حسین نے خطاب کیا۔ نشست میں آغا جعفر نقویؒ کے شاگردان سمیت شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مولانا آغا جعفر نقویؒ کی مجلس برسی کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) کے ساتھ کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1000206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1000206/ا-ئی-ایس-او-کراچی-کے-تحت-عارف-کامل-مولانا-آغا-جعفر-نقوی-کی-مجلس-برسی-کی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org