1
Friday 24 Jun 2022 20:34
تجزیہ 15

وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ تہران

میں پاکستان اور ایران کا فرزند ہوں؛ بلاول بھٹو زرداری
متعلقہ فائیلیںتجزیہ 15
موضوع: پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ ایران
میزبان : سید فرخ رضا
تجزیہ نگار:
 سيد حسام الدين مهاجري
پروفیسر سید صفدر رضا بخاری

اہم نکات
بلاول بھٹو زردای کا یہ دورہ ایران پاکستان تعلقات کے قیام پچھترویں سالگرہ کے موقع پر انجام پارہا ہے
ایران کے نائب وزیر خارجہ سید رسول موسوی نے تہران کے مہرآباد ایئر پورٹ پر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ 
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والے والی ملاقات میں، تجارتی و اقتصادی تعلقات، ایران سے بجلی کی ترسیل اور سرحدی لین دین کی صورتحال کے علاوہ زائرین کی سہولت کے لیے دونوں ملکوں کے درمیاں ریل روڈ رابطوں کو مضبوط بنانے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔
 پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا جتنا تعلق پاکستان سے ہے اُتنا ہی ایران سے بھی ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا سبق ایرانی عوام سے سیکھنا چاہئیے۔
انہوں نے ایران سے پاکستان کو بجلی کی برآمدات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سلامتی، تجارت اور توانائی پر ماضی کے مذاکرات کو مکمل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانیوں کی حضرت امام رضا (ع) سے عقیدت و احترام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زائرین کے لئے سفر کو آسان بنانے اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں مؤثر تعاون کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔
“بلاول بھٹو کے اس دورہ سے پاکستان ایران کے تعلق میں جو سرد مہری تھی بڑی حد تک ختم ہوئی ہے،
ایرانی میڈیا نے بلاول کے دورہ کو نمایاں کووریج دی
ایرانی میڈیا نے بلاول کا تعارف محترمہ بے نظیر بھٹوکے "فرزند رشید' کہہ کر کرایا
بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ایران سے ایران پاک ٹریڈ اور سرحدی منڈیوں کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہونے کے قوی امکانات ہیں
خبر کا کوڈ : 1000737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش