QR CodeQR Code

سینیئر صحافی احسن رضا کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

24 Jun 2022 15:04

اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں ممتاز تجزیہ کار اور سینیئر صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں رجیم چینج کے حوالے سے امریکہ مختلف حربے استعمال کرتا رہتا ہے، عمران خان کا بیانیہ اسوقت پوری قوم کا بیانیہ بن چکا ہے، عوام بھی غلامی سے نجات چاہتے ہیں، پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے یہ بیانیہ قوم کو دیا اور انہیں غلامی سے نجات دلانے کا پلان پیش کیا، اب عمران خان اسی خط پر چل رہے ہیں، عمران خان بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان خودی کیساتھ دنیا میں اپنی الگ پہچان بنائے۔


احسن رضا پاکستان کے سب سے بڑے انگریزی اخبار ڈیلی ڈان کیساتھ وابستہ ہیں۔ ممتاز تجزیہ کار اور سینیئر صحافی ہیں۔ خبریں گروپ آف نیوز پیپرز کے ٹی وی چینل فائیو پر بطور تجزیہ کار پروگرام بھی کرتے ہیں۔ ملکی و بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ مختلف ملکی و غیر ملکی ٹی وی چینلز پر بھی اپنا تجزیہ پیش کرتے رہتے ہیں۔ "اسلام ٹائمز" نے لاہور میں ان کیساتھ پاکستان میں رجیم چینج، امریکی مداخلت، موجودہ حکومت کی گرتی ہوئی ساکھ، مہنگائی کی شرح، بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ایران، عمران خان کے بیانیئے سمیت امریکی سازشوں کے حوالے سے گفتگو کی، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
 


خبر کا کوڈ: 1000860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1000860/سینیئر-صحافی-احسن-رضا-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org