QR CodeQR Code

دعا زہراء کیس کے نفسیاتی پہلو پر ماہر نفسیات سکندر علی سے خصوصی گفتگو

26 Jun 2022 21:00

اسلام ٹائمز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر علی نے والدین اور بچوں کے درمیان پیدا ہونیوالے فاصلوں کی وجوہات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا زہراء کی طرح بے شمار کیسز ہیں، جو سامنے نہیں آتے ہیں۔ والدین کو اپنے بچوں کی پرورش کے دوران انکی نفسیاتی ضروریات کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات جب گھر میں بچوں کو اٹینشن اور محبت نہیں ملتی تو وہ ان اجنبی افراد کے جال میں پھنس جاتے ہیں، جو گھر سے باہر انہیں یہ چیزیں فراہم کرتے ہیں۔


سکندر علی کا تعلق کوئٹہ کی شیعہ ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ وہ ایک ماہر نفسیات، سرٹیفائیڈ ایڈکشن پروفیشنل اور "عزم نو" کے بانی ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے سائیکالوجی (نفسیات) میں اپنی چار سالہ بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اسکے علاوہ وہ ایڈکشن سائنس میں پوسٹ گریجویشن ڈپلومہ کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں۔ سکندر علی مختلف اداروں کے توسط سے گذشتہ چار برسوں سے ایڈکشن ٹریٹمنٹ پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے سال 2022ء میں فروری کے مہینے میں کوئٹہ کے علاقہ ہزارہ ٹاؤن میں "عزم نو ڈرگ ری ہیبیلئشن اینڈ کاونسلنگ سروسز" کے نام سے ایک فلاحی ادارے کا آغاز کیا، جس میں نفسیاتی امراض اور منشیات سے متاثرہ افراد کے علاج پر کام کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر علی نے والدین اور بچوں کے درمیان پیدا ہونیوالے فاصلوں کی وجوہات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کو ایک خاص عمر تک اچھا ماحول فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ والدین اپنے بچوں کو اس خاص عمر تک ٹائم نہیں دیتے، جو مشکلات کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعا زہراء کی طرح بے شمار کیسز ہیں، جو سامنے نہیں آتے ہیں۔ والدین کو اپنے بچوں کی پرورش کے دوران انکی نفسیاتی ضروریات کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات جب گھر میں بچوں کو اٹینشن اور محبت نہیں ملتی تو وہ ان اجنبی افراد کے جال میں پھنس جاتے ہیں، جو گھر سے باہر انہیں یہ چیزیں فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس موضوع کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کیساتھ اپنا رویہ ایسا ہی رکھنا چاہیئے، جیسا کہ انکے بچے ہیں۔ انہیں بچوں کی طرح سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیئے، تاکہ مستقبل یا جوانی میں اس بچہ میں بغاوت کا عنصر پیدا نہ ہو۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1001255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1001255/دعا-زہراء-کیس-کے-نفسیاتی-پہلو-پر-ماہر-نفسیات-سکندر-علی-سے-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org