QR CodeQR Code

تحریک اتحاد ملت اسلامیہ کشمیر کے سربراہ مولانا مشتاق حق نواز کیساتھ خصوصی انٹرویو

27 Jun 2022 17:39

جموں و کشمیر تحریک اتحاد ملت اسلامیہ کے سربراہ کا "اسلام ٹائمز" کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ مودی حکومت کے ظلم و تشدد سے کشمیری عوام اپنے بنیادی حق، حقِ خودارادیت سے دستبردار نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبھی ممکن ہے کہ جب مسلمان پہلے خود قرآن و سیرت پر عمل کریں۔


مولانا مشتاق احمد حق نواز کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے ہے۔ وہ وادی بھر میں اپنی دینی و سماجی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ مولانا مشتاق احمد حق نواز تحریک اتحاد ملت اسلامیہ جموں و کشمیر کے سربراہ ہیں، جس کی بنیاد ملت اسلامیہ کشمیر کے وحدت و انسجام کے عظیم مقصد کے تحت 2011ء میں ڈالی گئی۔ آپ جموں و کشمیر نور الھدٰی فاؤنڈیشن کی سرپرستی بھی کر رہے ہیں۔ جس کے زیر اہتمام تاحال سینکڑوں یتیم و نادار طلاب کی مالی امداد کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ دسیوں محتاج لڑکیوں کے نکاح کا بندوبست کیا گیا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے تحریک اتحاد ملت اسلامیہ کشمیر کے سربراہ مولانا مشتاق احمد حق نواز کیساتھ ایک نشست کے دوران خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے ظلم و تشدد سے کشمیری عوام اپنے بنیادی حق حقِ خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبھی ممکن ہے کہ جب مسلمان پہلے خود قرآن و سیرت پر عمل کریں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
 https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1001388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1001388/تحریک-اتحاد-ملت-اسلامیہ-کشمیر-کے-سربراہ-مولانا-مشتاق-حق-نواز-کیساتھ-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org