QR CodeQR Code

پاکستان کی خارجہ پالیسی، ماہر عالمی امور پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کا خصوصی انٹرویو

28 Jun 2022 22:03

پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام کیوں؟ ناکام خارجہ پالیسی کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا پاکستان کی خارجہ پالیسی امریکا، برطانیہ و مغرب کے زیر اثر ہے؟ پاکستان کی خارجہ پالیسی حکومت بناتی ہے یا فوج؟ کیا پاکستان کی خارجہ پالیسی میں جمہوری حکومتوں کیلئے نوگو ایریاز (No Go Areas) ہیں؟ خارجہ پالیسی میں خود مختاری کا فقدان کیوں؟ کیا پاکستان کی خارجہ پالیسی میں فیصلے بیرونی دباؤ کا شکار اور کہیں اور ہوتے ہیں؟ ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان کو کن نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ پاکستان خارجہ پالیسی کے تحت مضبوط فیصلہ سازی کیوں نہیں کر پا رہا؟ خارجہ پالیسی کی ناکامی میں ملکی اشرافیہ کا کردار؟ پاکستان ایران سے سستی توانائی کیوں نہیں لیتا؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف تجزیہ کار و ماہر عالمی امور پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


معروف تجزیہ کار و ماہر عالمی امور پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر پاکستان کی معروف درسگاہ جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے سربراہ رہ چکے ہیں، وہ تیس سال سے زائد عرصے سے جامعہ کراچی سے وابستہ رہے، انہوں نے ایم فل اور پی ایچ ڈی بھی جامعہ کراچی سے ہی کیا، وہ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ اور جامعہ کراچی ہی کے ایریا اسٹڈی سینٹر برائے یورپ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں، وہ مختلف موضوعات پر 20 سے زائد کتابوں کے مصنف بھی ہیں اور یورپ، مشرق وسطیٰ سمیت عالمی ایشوز پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ روانہ کی بنیاد پر قومی اخبارات و میگزین میں انکے کالم شائع ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز“ نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ماضی، حال اور مستقبل سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے جامعہ کراچی میں انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1001452

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1001452/پاکستان-کی-خارجہ-پالیسی-ماہر-عالمی-امور-پروفیسر-ڈاکٹر-مونس-احمر-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org