QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کا خصوصی انٹرویو

30 Jun 2022 23:54

اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے خط پر عمل کرتے ہوئے ایک بڑی سیاسی جماعت کو اپنے نکات پر لیکر آئے ہیں، شہید قائد کی خواہش تھی کہ اسلام آباد کے فیصلے واشنگٹن میں نہ ہوں۔ ہم تحریک انصاف کو اس اہم معاہدے پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور اس میں بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انکا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پر حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے موجودہ سیاسی صورتحال پر انکا ایک اہم انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 


خبر کا کوڈ: 1002043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1002043/ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-سیکرٹری-جنرل-سید-ناصر-عباس-شیرازی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org