QR CodeQR Code

پاکستان میں اسرائیلی لابی، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کا خصوصی انٹرویو

30 Jun 2022 23:51

مملکت خداداد پاکستان میں فلسطین کاز کیخلاف اور صیہونی اسرائیل کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کے پس پردہ عوامل؟ پاکستان میں اسرائیلی لابی کی سرگرمیاں؟ پاکستان میں اسرائیل کے حامیوں کی اصل تعداد؟ اسرائیل پاکستان سے تعلقات کیوں چاہتا ہے؟ پاکستان کو اسرائیل سے تعلقات کے تناظر میں کون سے سبز باغ دکھائے جاتے ہیں؟ اسرائیل سے تعلقات پاکستان کیلئے کسی صورت فائدہ مند نہیں، کیوں؟ کیوں اسرائیل سے تعلقات کسی بھی مسلم و عرب ملک کیلئے فائدہ مند ثابت نہیں ہوا؟ فلسطینی مزاحمتی تحریک پاکستان سے کیا توقعات و امیدیں رکھتی ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم پی ایچ ڈی اسکالر، قانون دان، کالمسٹ، تجزیہ کار اور فلسطین کیساتھ یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے گلوبل مارچ ٹو یروشلم مہم اور ایشین پیپلز سولیڈیٹریٹی فار فلسطین کے بانی ہیں۔ بنیادی تعلق کراچی ہے، فلسطین کے معاملے پر بہت متحرک ہیں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے میں رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز“ نے پاکستان میں اسرائیلی لابی کی سرگرمیوں، ملک میں تحریک آزادی فلسطین کی حمایت، فلسطینی مزاحمتی تحریک کی پاکستان سے امیدوں سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں انکے آفس میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1002055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1002055/پاکستان-میں-اسرائیلی-لابی-فلسطین-فاؤنڈیشن-کے-سیکرٹری-جنرل-ڈاکٹر-صابر-ابو-مریم-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org